وزیراعظم عمران خان سے صدرآزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی ۔ہفتہ کووزیراعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران صدر آزاد جموں و کشمیر نے وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے امریکہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو متحرک کرنے کے لیے اپنے غیر ملکی دوروں کی کامیابی سے آگاہ کیا۔ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی ترقی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں