ادویات مہنگی کرکے عوام کو لوٹنے پر جاری نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت

اسلام آباد:ادویات مہنگی کرکے عوام کو لوٹنے پر جاری نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،عدم شواہد پر نیب نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کا نام کیس کے ٹا ئٹل سے نکال دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ادویات مہنگی کرنے کے کیس میں کسی وزیر کا کردار ابھی قبل ازوقت ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے 2018میں پہلے کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں