لانگ مارچ، ن لیگ کے واضح جواب نہ دینے پر مولانا فضل الرحمان ناراض

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے معاملے پر ن لیگ کے واضح جواب نہ دینے پر مولانا فضل الرحمان ناراض ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ورچوئل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے معاملے پر ن لیگ کے واضح جواب نہ دینے پر مولانا فضل الرحمان ناراض ہوگئے، لانگ مارچ دسمبر میں کرنے پر ن لیگ کی پراسرار خاموشی پر شرکاء بھی حیران تھے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا موقف تھا کہ پہلے کہا گیا کہ لانگ مارچ پنجاب سے شروع کریں اور اب آپ حتمی تاریخ نہیں دے رہے، جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ لاہور کے جلسے کے بعد لانگ مارچ بارے حتمی جواب دینگے۔ن لیگی ذرائع کے مطابق لاہور کا جلسہ نومبر کے آخری دنوں میں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے جواب پر ناراض ہوگئے، لانگ مارچ کا معاملہ گیارہ نومبر کو سربراہی اجلاس میں لانے کا اعلان ردیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں پالیسی اختیار کرنا ہو گی، اب سب جماعتیں اپنا واضح موقف رکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان اپنی واضح ہدایت کے باوجود شاہد خاقان عباسی کے پریس کانفرنس نہ کرنے پر بھی ناراض ہیں ۔ ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بجائے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں پی ڈی ایم کا سربراہ ہوں شاہد خاقان عباسی کو پریس کانفرنس کرنا چاہیے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں