مہنگائی نے مزدوروں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن
کوئٹہ: پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر حاجی عبد الکریم جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑاسلام شاہ عزیز احمد سارنگزئی ناصر راہی حاجی افضل مینگل حاجی خدائے رحیم نعمت خان کاکڑحاجی علی گل اصغر لودھی شمس خان خلجی آغا ذلفقار شاہ عنایت اللہ محمد عمرودیگر نے بے حس حکمرانوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی ظالمانہ فیصلے سے اشیاء ضرورت کی قیمتیں محنت کشوں کی پہنچ سے باہر ہوگیااور مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے لیکن ملازمین کے تنخواؤں اضافہ نہیں کیا گیااس پرمحنت کشوں نے شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتاہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس پیکیج کا اعلان کیا ہے وہ ملازمین کو تنخواؤں میں اضافے کے تناسب سے فکس کر کے ادا کرے انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ محنت کش طبقہ متاثر ہوا ہے ان کے قوت خرید ختم ہوچکی ہے ا ن نااہل حکمرانوں کی جانب سے وجہ مزدور نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہے آئے روزپٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے قلیل آمدن میں گزارہ نہ ہونے کے سبب خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں خدا کے قہر کے نزول کے حقدارمعاشیات سے نا بلد حکمرانوں نے مہنگائی تیل و بجلی گیس و دیگر یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں میں اضافے و مہنگائی کو وطیرہ بنالیا ہے آئی ایم ایف کے مزدور کش پالیسیوں میں جھکڑے حکمرانوں کے انسانیت کش غلط فیصلوں کے خلاف عوامی نمائندگی کے دعویدار پارٹیوں کی خاموشی پر ماتم کرنیکی بجائے اب ملک بھر کے مزدوروں کو خود ہی اس سخت ترین مہنگائی کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے عیاشیوں اور غلظ فیصلوں کے سزا غریب عوام اور محنت کش طبقہ کو مل رہاہے اب وقت آگیا ہے کہ محنت کش متحد ہوکر مہنگائی اور بے روزگاری خلاف آواز بلند کرے انہوں نے کہا کہ کیسکو لیبر یونین بلوچستان مطالبہ کرتی ہے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے ناروا فیصلے کو واپس لے مزدوروں کی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے اشیاے خوردونوش دال چینی روغن آٹا دیگر اشیا اور دوائیوں،پٹرولیم کے مصنوعات کی قیمتوں کو 2018کے سطح پر لائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن مہنگائی کے خلاف خاموشی کوگناہ عظیم تصور کرتے ہوئے ملک بھر شدید احتجاج کریں گے۔


