پی ڈی ایم عوام کیلئے سڑکوں پر سراپااحتجاج ہیں،بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کااجلاس مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی،مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی آرگنائز غلام نبی مری،مرکزی کمیٹی کے ممبر رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ،حاجی باسط لہڑی،آغاسیف اللہ اور بابو مراد نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے زیراہتمام آج 17نومبر کو کوئٹہ میں ملک بھر میں مہنگائی،بے روزگاری،تیل،گیس بجلی،ادویات،اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی کے تیاریوں سے متعلق جائزہ لیاگیا۔ شرکاء نے پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہر عام وخاص شخص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف نکلے پی ڈی ایم آج عوام کیلئے سڑکوں پر سراپااحتجاج ہیں عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں۔آج پی ڈی ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی شہیدبابونواب نوروز خان سپورٹس کمپلیکس(ایوب اسٹیڈیم)ہدہ سے 12بجے ریلی نکالی جائے گی جومختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ریلی کے شرکاء عبدالستار ایدھی چوک (پرانا ہاکی چوک)پہنچیں گے احتجاجی جلسے سے پی ڈی ایم کے مرکزی،صوبائی قائدین خطاب کرینگے۔دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمد شاہوانی کی رہائش گاہ کیچی بیگ میں حلقہ پی بی 31اور 32کے یونٹوں کے سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز،ضلعی کونسلران،سینئر ارکان سمیت قبائلی عمائدین کامشترکہ کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جبکہ برما ہوٹل کلی غریب آباد میں رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ کی رہائش گاہ پر بھی آج ہونے والی احتجاجی ریلی سے متعلق کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جس کے مہمان خاص ایم پی اے احمدنوازبلوچ تھے۔ دونوں کارنرمیٹنگز کی صدارت پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری کی زیرصدارت منعقد ہوئے۔ کارنر میٹنگز میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام آج 17نومبر کو مہنگائی،بے روزگاری اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ صبح10بجے ایک ریلی سریاب کسٹم،دوسری ریلی سریاب مل اور تیسری ریلی کلی بڑو سے ہوکر کیچی بیگ پہنچے گی جبکہ کیچی بیگ سے ریلی کے شرکاء سریاب روڈ سے ہوتی ہوئی سردارمنیراحمد مینگل روڈ پہنچے گی اس کے علاوہ سریاب کے تمام یونٹوں کے ریلی کے شرکاء سردارمنیراحمدمینگل روڈ پہنچیں گے جہاں سے ایک بڑی ریلی کی صورت میں پارٹی کارکن احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے شہیدبابونواب نوروز خان سپورٹس کمپلیکس(ایوب اسٹیڈیم)پہنچیں گے۔کارنر میٹنگز سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری،مرکزی کمیٹی کے ممبر ورکن صوبائی اسمبلی احمدنواز بلوچ، ضلعی آرگنائز نگ کمیٹی ملک محی الدین لہڑی، اور طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل سابق سیکرٹری اطلاعات یو نس بلوچ،اسدسفیر شاہو انی،حاجی ولی محمد لہڑی،حاجی محمد ابراہیم پر یکانی،حاجی وحید لہڑی،حاجی باسط لہڑی، ادریس پریکانی،حمید بادینی،بحلیل مینگل،عطاء محمد مینگل،محمد حنیف لانگو،حاجی محمد اسحاق لہڑی،ملک محمد کر یم مینگل، شاہ خالد مینگل،میر سراج لہڑی ملک مجید بنگلزئی،حاجی سعد للہ مینگل،ثناء اللہ لہڑ ی ،صدام حسین جتک،عبدالظاہر بنگلزئی،نا صربنگلزئی،محمد دین گشکوری،اختر بنگلزئی، حاجی وہا ب شاہوانی،بابل جتک،نوراحمد سر یاب وال،محمد عاصم رند،بابومراد،انجینئر یحیٰ بلوچ،انجینئر یا سر بلوچ،انجینئر فراہم گل،ٹکر ی نزیر احمد ابابکی،حسن رضا لہڑی کاول خان مری،نیا زمحمد محمد حسنی، ملک،عبدالر سول شاہوانی، عرفان لہڑی،بسم اللہ بلوچ، اور دیگر نے خطاب کیا۔علاوہ ازیں کلی غریب آبا د میں منعقد ہونے والے کارنر میٹنگ کے بعد ایک ریلی کے شرکاء سریاب کے مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے پی ڈی ایم کے سریاب کے مین استقبالیہ کیمپ میں آکر اختتام پذیر ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں