ٹوکن اسٹیکر پنجگور کے ہر فرد کا حق ہے،بارڈر ایسوسی ایشن
پنجگور :بارڈر ایسوسی ایشن کے شہزاد عرف حاجی امان اللہ ساسولی، تحصیل پروم کے سابق نائب ناظم وکاروباری شخصیت پزیر صالح نظام بلوچ و دیگر نے نیو کمپلیکس چتکان بازار میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے ں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوکن اسٹیکر پنجگور کے ہر فرد کا حق ہے موجودہ صورتحال میں ہر گھر ہر فرد کے اپنے اپنے مسائل و مشکلات ہیں ضروری نہیں ہے کہ پورے خاندان کو ایک شخص چلائے اور ممکن ہو ہر کوئی اپنی تحت آپ اپنے بچوں کی کفالت کررہے ہیں جو اس مہنگائی کے ہرجاں ہیں ان بجائے روزگار کے ذرائع فراہم کیا جائے دن بدن ہمارے مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے جو کسی ظلم سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا ہے یہاں ہمارے علاقوں میں سرکاری سطح پر کسی قسم کا کوئی ذرائع معاش کا کاروبار نہیں ہے جس یہاں کے باسی اپنے دو وقت کی روٹی کما سکیں اگر ذرائع معاش ممکن ہوتی تو ہم کبھی اس ٹوکن اسٹیکر سسٹم کیلئے در بدر نہیں ہوتے اور نہ ہی دشوار راستوں سے آپنی جان ومال کی قربانی دیتے اگر یہاں دوسرا ذرائع ہوتا تو اپنا الگ کاروبار کرتے لیکن بدبختی سے پنجگور سمیت پورے مکران میں یہاں کے لوگوں کا جینا مرنا اسی بارڈر پر تیل کے کاروبار سے ہی وابستہ ہے ہمارے چولہے بچوں کی اسکول صحت اسی پر چل رہیں ہیں انہیں مظبوط و مستحکم بنانا صوبائی و وفاقی حکومت کی زمہ داری ہے لیکن ٹوکن اسٹیکر سسٹم پر چلنے والے گاڑیوں کو ایک بار ادھر ادھر کرنا کسی نئی مشکل و بے روزگاری سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب پنجگور میں ٹوکن اسٹیکر سسٹم شروع کیا گیا اس حوالے سے متعلقہ ادارے کی جانب سے کسی قسم کی پالیسی نہیں بتایا گیا کہ فی گاڑی کی ٹوکن اسٹیکر فی شخص ہوگی تو اس حوالے سے ایک ہی سربراہ نے اپنے بچوں بھائیوں رشتہ داروں کی گاڑی اپنے نام کروایا ہمارا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے ایف سی ڈپٹی کمشنر پنجگور اے سی گوارگو جو گاڑی اسٹیکر کروائے گئے ہیں تو ان کی اسٹیکر کو ٹرانسفر کرکے دوسرے مالک کے نام کیا جائے۔


