سبی، کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3ہوگئی

سبی(آئی این پی) سبی تبلیغی جماعت کے 10افرادمیں سے تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق مزید 7افراد ٹیسٹ کے لئے کے نتائج کا انتظار ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی میں تبلیغی جماعت کے 10افراد کی سبی آمد پر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر میں داخل کردیا جن کے ٹیسٹ کے نمونے کوئٹہ بھیجے تھے رپورٹ میں 55سالہ سبی کے رہائیشی عبدالغفور کے علاوہ جاوید حسین ولد اللہ داد اورعرض محمد ولد سکندر خان کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ تبلیغی جماعت کے مزید7 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ آنے کا انتظار کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق مزید دو افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہے جن کو قرنطینہ سینٹر میں داخل کردیا گیا ہے اگر کوئی شخص جو عبدالغفور کے علاوہ جاوید حسین اور عرض محمد کے خاندان یاقریبی ساتھیوں سے ملے ہو جن میں کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہوں تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابط کیاجائے تاکہ ان کی اور اہل محلہ کی صحت کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے واضح رہے کہ مذکورہ تبلیغی جماعت خیبر پختونخوا کے علاقہ ہنگو گئے تھے تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان کے گھروں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں