بلوچستان ،کوروناکیسز کی تعداد 486 ،دوسرے صوبوں کی نسبت صحتیابی کاتناسب 36 فیصد

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈائون میں سختی کی جارہی ہے صورتحال میں تشویش پر 5مئی تک لاک ڈائون میں توسیع کی گئی ہے صوبائی حکومت نے فوری طور پر 50 ہزار افراد کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے تمام ٹیسٹ کے رزلٹ آنے پر ہی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا شہر میں رینڈم ٹیسٹنگ کے عمل کو شروع کر دیا گیا ہے مزید 21 افراد میں آج کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے مجموعی طور پر صوبے میں 486 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے , صرف کوئٹہ میں لوکل ٹرانسمیشن کے 268 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اگر کوئی بھی شہری قوانین کی پاسداری نہیں کرتا تو گرفتار کرکے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا , اگر لوگ چاہتے ہیں کہ لاک ڈائون میں رعایت برقرار رہے تو انکو تعاون کرنا ہو گا,اگر عوامی تعاون نہ رہا تو رعایت کا فیصلہ واپس لیا جائے گا،اس وقت صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے,وفاقی حکومت سے ایک پی سی آر مشین مل چکی ہے۔ ایک اور پی سی آر مشین حکومت بلوچستان نے خریدی ہے ۔ٹیسٹ کو روزانہ ایک ہزار تک بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مزید طبی و حفاظتی سامان مختلف اسپتالوں میں فراہم کر دیا گیا ہے ۔ بلوچستان میں 60 قرنطینہ سینٹرز میں 6ہزار سے زائد افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے ۔ اس وقت تک 16سوبستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹرز کی سہولت موجود ہے ۔اب تک ایک ارب 59 کروڑ سے زائد کی رقم لوگوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت دہ جاچکی ہے ۔پہلے فیز میں ایک لاکھ 53ہزار گھرانوں کو راشن فراہم کردیاگیا ہے۔تعمیرات کے شعبوں میں رعایت دی گئی ہے ۔دوسرے صوبوں کی نسبت ہماراصحتیابی کا تناسب 36فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں