آواران، انٹرنیز ایسوسی ایشن کا قیام

آواران: مشکے انٹرنیز ایسوسی ایشن ضلع آواران کا اجلاس گزشتہ روز مشکے میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں انٹرنیز نے شرکت کی اجلاس میں انٹرنیز ایسوسی ایشن ضلع آواران کی کا بینہ کی تشکیل عمل میں لائی گثی۔جس میں صدر عبدالستار مگسی۔نائب صدر مشتاق احمد شاہوانی۔جنرل سیکر ٹری حافظ شاکر عثمانی۔ڈپٹی جنرل سیکرٹی ظہور احمد۔پریس سیکرٹری مرادجان اور فنانس سیکر ٹری اسداللہ کثرت رائے سے منتخب ہوئے۔نو منتخب کابینہ کے عہدیداروں نے یہ عزم ظاہر کی کہ وہ انٹرنیز کے مسا ئل اور مشکلات کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھاکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن جمہوری جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے گزشتہ۔کئی مہینوں سے بہت تکلیف اور مشکل وقت گزارا اور ہماری جدوجہد اور محنت کی بدولت ضلع آواران کے انٹر نیز کو مزید دوسال مل گیا۔ انہوں نے ضلع آواران کے انٹرنیز کی مزید دوسال دینے میں تمام سیاسی اور قبائلی رہنماوں کا شکریہ ادا کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں