دنیامیں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ 26ہزار

لندن:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔اس وقت کووڈ 19 سے امریکہ اور یورپ سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔ یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد سات لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ہے۔برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ جمعرات سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم انسانوں پر کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل شروع کرے گی۔لندن کے میئر نے کہا ہے کہ اگر حکومتی امداد نہ ملی تو لندن کی زیر زمین ٹرین سروس بند ہو سکتی ہے۔ایران نے روس سے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو وبا سے نمٹنے کے لیے تعاون اور دوطرفہ تجارت جاری رکھنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں