کراچی: لاک ڈاؤن تو ہے لیکن لاک ڈاؤن والا ماحول نہیں


کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کئی ہفتوں سے سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ تاہم ہمارے ساتھی محمد نبیل کے مطابق اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور جہاں اب بھی معمول سے بہت کم ٹریفک ہے، سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا رش پہلے کی نسبت بڑھنا شروع ہو گیا۔ان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں لگائی گئی پولیس چوکیوں پر بھی نرمی برتی جا رہی ہے۔ لیاقت آباد، گلبہار اور گولیمار کے علاقوں میں جہاں گذشتہ ہفتے تک کافی سختی تھی، اب زیادہ چیکنگ نہیں ہو رہی۔شہر کی اہم شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے اور علاقے میں کئی دکانیں اور ہوٹل کھلے ہوئے ہیں۔تاہم ایسا نہیں کہ کراچی والے بالکل کوئی احتیاط نہیں کر رہے۔ ہمارے ساتھی کے مطابق شہر کے اندرونی علاقوں میں بھی لوگ اب ماسک پہنے نظر آتے ہیں تاہم تنگ گلیوں میں سماجی دوری کے قوائد کی پیروی نہیں ہو رہی اور لوگ ٹولیوں کی شکل میں بیٹھے لڈو کھیلتے یا گپیں مارتے نظر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں