بلوچستان، 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کی شرع میں کمی گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک کیس رپورٹ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے6اضلا ع سے کوروناوائرس کے551ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ64افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار 2مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 331257ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد42ہے جن میں سے4ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے1افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.18فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے363اموات ہو چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


