کراچی، جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں گھس کر فائرنگ، بہن بھائی جاں بحق

کراچی : کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 بہن بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کا ملزمان کے ساتھ آبائی گاوں میں زمینوں کا جھگڑا چل رہا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے ظاہر شاہ، محمد انور اور زیب النسا شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم علاج کے دوران ظاہر شاہ اور زیب النسا دم توڑ گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں