تنخواہوں کی عدم ادائیگی میونسپل کمیٹی کے ملازمین سراپا احتجاج ،نوشکی شہر کچرے کی ڈھیر میں تبدیل

نوشکی( نامہ نگار )تنخواہوں کی عدم ادائیگی میونسپل کمیٹی کے ملازمین سراپا احتجاج. کام چھوڑ احتجاج کی وجہ سے نوشکی شہر کچرے کی ڈھیر میں تبدیل. صفائی کو ترجیح دینے والے وزیر اعلیٰ صفائی کرنے والے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے کے احکامات جاری کریں میونسپل کمیٹی نوشکی کے ملازمین تنخواہوں میں مسلسل تاخیر کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں سے کام چھوڑ احتجاج جاری رکھیں ہوئے ہیں ہڑتال کی وجہ سے شہر میں صفائی کی صورتحال گھمبیر شکل اختیار کرچکا ہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں نوشکی بازار اور میونسپل کمیٹی ایریا میں نالیاں کچرے سے بھرے پڑے ہیں نالیوں کا گندا پانی مین شاہراہ پر بہنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث میونسپل کمیٹی آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے سیکرٹری فنانس اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین کے رہنماؤں ثناءاللہ بادینی. علی دوست لانگو اور سریش کمار نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر تمام محکموں کو ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہیں ادا کیجاتی ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو ہمیشہ تنخواہیں بروقت ادا نہیں کیجاتی ہیں حکومت بلوچستان اور محکمہ فنانس میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو تنخواہ فراہم نہیں کرنا حکومت کی نااہلی و ناکامی کی منہ بولتا ثبوت ہیں وزیر اعلی بلوچستان نے حلف لینے کے بعد سب سے پہلے صفائی کی نظام کو درست کرنے کے لیے صفائی مہم کا آغاز کیا لیکن صفائی کرنے والے ملازمین صوبہ میں تنخواہوں سے محروم ہیں اس سے واضع ہوتا ہے کہ حکومت کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ جبکہ تک میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں