گوادر کے عوام کے مطالبات جائز اور برحق ہیں، پی ڈبلیو ایف
کوئٹہ: پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان مرکزی چیر مین ماما سلام بلوچ جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑاسلام شا ملک سعید جان لہڑی آغا سلطان شاہ عزت اللہ بلوچ عزیز احمد سارنگزئی ناصر راہی حاجی افضل مینگل حاجی خدائے رحیم بابو خورشید ریسانی حاجی علی گل اصغر لودھی غا ذلفقارشاہ محمد عمرنے کہا کہ گوادر کے عوام محنت کشوں کی تحریک حق دو تحریک کے مطالبات جائز اور بر حق ہے تسلیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کا واحد روزگار مچھلی پکڑ نا ہے بڑے بڑے ٹرالروں کو لسنس کے اجراء سے مقامی مچھروں کا واحد روزگار بھی چین لیا گیا ہے جن کے وجہ سے مقامی آبادی میں بے روزگاری کی وجہ سے اضطراب پایا جاتا ہے گوادر کے عوام مسلسل احتجاج کر رہے ہیں حکو مت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کو سنجدہ گی سے حل کرے بلو چستان میں پہلے سے ہزاروں نوجوان بے روازگار ہے مزید نوجوانوں کو بے روزگارکرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے جس کا غریب صوبہ متحمل نہیں ہوسکتا انھوں نے آئین پاکستان یہ ضمانت دیتا ہے کہ ساحل اور وسائل پرپہلا حق مقامی افراد کا ہے حکومت کو چاہیے کہ مقامی آبادی کے مفادات کے خلاف کوئی فیصلہ نہ کرے بلکہ مقامی آبادی کے مشاورت اور انکے مفادات کا خیال کرتے ہوے ایسا فیصلے کرے جس سے گوادر کے عوام کے حقوق بھی محفوظ ہو اور صوبہ اورملک بھی ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خطے کی ترقی اور خوشحالی گوادر اور سی پیک سے منسلک ہے ایک مہنے سے جاری دھرنے سے سی پیک کے مستقبل خطرے میں پڑسکتی ہے جو ملک کے لئے نیک شگون نہیں ہے انھوں نے کہا کہ دھرنے میں ہزروں بوڑھے جوان خواتین شامل ہے جو مطالبہ کرتی ہے کہ گوادر کے مقامی مچھروں کے روزگار کوتحفظ دو گوادر کے شہریوں کو بجلی،گیس اور پانی کی فراہمی یقینی بنائے وہ یہ عزم کئے ہوئے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے ہمارا دھر نا اور احتجاج جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ حق دو تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کرے قوت کے استعمال سے اجتناب کرے کیونکہ قوت کے استعمال سے دھرنے اور احتجاج صوبہ بھر میں پھیل سکتی ہے گوادر کو حق دو کی تحریک بلوچستان کو حق دو کی تحریک میں بدل سکتی جس کی بلوچستان اور ملک اچھے اثرات مرتب نہیں ہونگے۔


