میٹروپولیٹن کارپوریشن مختلف دکانوں کے بورڈ اتار کر جرمانہ کر کے تنگ کرنا شروع کر دیا ہے،عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ھاشم کاکڑ عبدالخالق آغا غلام حسین دشتی حاجی خلیل احمد دھانی عمر کشانی حاجی خدابخش بلوچ حاجی اسحاق دشتی حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس عزیز بازئی قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سائن بورڈز کے حوالے سے کوئٹہ شہر اور گردنواح کے دکانداروں کا جینا حرام کردیا ہے مختلف دکانوں کی بورڈ اتار کر جرمانہ کر کے تنگ کرنا شروع کر دیا ہے کئی بار میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سے مطالبہ کیا کہ بلا وجہ تنگ کرنے کا سلسلہ رکا جائے مگر اس کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر دکانداروں کے ذاتی سائن بورڈز اتارے جاتے ہے اور مختلف دکانداروں کی بورڈز کو اتارنے کے وقت دوکان کے شٹر اور شیشے توڑ دیتے ہے جس سے دکانداروں کا نقصان ہوتا ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو یہ حق اصل نہیں کہ وہ سائن بورڈ اتارے کیونکہ اس بر دوکان کا نام اور ایڈریس لکھا ہوتا ہے اور ملک کے کسی شہر میں بھی ایسا نہیں کہ سائن بورڈز کو اتارہ جاتا ہے یہ کاروائی صرف اور صرف کوئٹہ تک محدود ہے اور پیسے بٹورنے کا ایک طریقہ ہے صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی سے ہم مطالبہ کرتے ہے کہ میٹر و پولیٹن کارپوریشن کہ عملہ کو رکا جائے اگر اس طرح کے کرتوتوں سے باز نہ آے تو کوئٹہ شہر کے تاجر برادری سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں