حب کے صنعتوں میں مقامی مزدوروں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری

لسبیلہ:حب کے صنعتوں میں مقامی مزدوروں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری نجی فیکٹری انتظامیہ نے جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قلات ڈویژن کے شوکاز نوٹس کو جوتی کی نوک پر رکھ دیا جوائنٹ ڈائریکٹر کا مزدوروں کی فلاح و بہبود کے بجائے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر توجہ زیادہ ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے پچھلے چند دنوں سے حب میں پیرا ماؤنٹ ملٹی انڈسٹری نامی نجی فیکٹری نے چند مقامی مزدوروں کو فیکٹری سے بے دخل کردیا ہے جس پر متاثرہ مزدوروں نے فیکٹری منیجر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن فیکٹری منیجر کا رویہ انتہائی ہتک امیز تھا جس کے بعد معاملہ جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفئیر قلات ڈویڑن حب کے پاس آیا تو موصوف نے فیکٹری انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھیج کر متاثرہ مزدوروں کو فورا بحال کرکے مزدوروں کے مسائل حل کرکے سات یوم کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا مگر مزدوروں کے مطابق بااثر فیکٹری انتظامیہ نے شوکاز نوٹس کو جوتی کی نوک پر رکھ جوائنٹ ڈائریکٹر کو جواب تک دینا ضروری نہیں سمجھا دوسری جانب ذرائع کے مطابق حب کے مختلف صنعتوں میں مقامی مزدوروں کے استحصال کے ساتھ ساتھ انکو بے دخل کیا جارہا ہے لیکن جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفئیر قلات ڈویڑن کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی اور موصوف کا سارا توجہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر مرکوز ہے کیونکہ زرائع نے بتایا ہے موصوف وہاں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے نام پر مبینہ طور پیسے بٹورنے میں مصروف ہے عرصہ دراز سے تعینات جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قلات ڈویژن حب کی کارکردگی بالکل صفر ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے موصوف کو مزدوروں کی کوئی پرواہ نہیں بس اپنا الو سیدھا کرنے میں لگے ہیں حب میں مزدوروں کی بے دخلی اور استحصال کے خلاف لیبر ویلفئیر حکام کی خاموشی سے مزدور طبقے میں شدید مایویس پائی جارہی ہے مزدورو طبقے نے وزیر اعلی بلوچستان سے لیبر ویلفئیر حکام کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں