مسلط ٹولہ یو سی لیول کی سیاست کا بھی اہل نہیں، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ/ایبٹ آباد:جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک پر مسلط ٹولہ یو سی لیول کے سیاست اور نمائندگی کا بھی اہل نہیں حکومتی کابینہ میں شامل للو پنجو وزرا اپنی قد کاٹ سے بڑھ کر بڑھکے مار رہے ہیں حکومت چیخنے چلانے اور جھوٹ بولنے سے نہیں بہتر کارکردگی سے چلتی ہیں حکومتی وزرا اپنی نااہلی چھپانے کے لئے جس ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں وہ کسی شریف النفس ادمی کے شایان شان نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ایبٹ آباد میں جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام منعقدہ ریاست مدینہ وہ شان صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قائم مقام امیر مولانا ہدایت اللہ ضلع ایبٹ آباد کے امیر مولانا انیس الرحمن اور مقامی رہنماں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ منزل مقصود کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم کرکے میدان میں نکلے ہیں ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہے اصولی موقف پر قائم تھے ہیں اور رہیں گے عوام بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت کا بھرپور احتساب کرے گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی امامت میں حکومتی جنازے کی نیت باندھ چکی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ملک پر مسلط ٹولہ یو سی لیول کے سیاست اور نمائندگی کا بھی اہل نہیں حکومتی کابینہ میں شامل للو پنجو وزرا اپنی قد کاٹ سے بڑھ کر بڑھکے مار رہے ہیں حکومت چیخنے چلانے اور جھوٹ بولنے سے نہیں بہتر کارکردگی سے چلتی ہیں حکومتی وزرا اپنی نااہلی چھپانے کے لئے جس ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں وہ کسی شریف النفس ادمی کے شایان شان نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں