ایک نا اہل کے نام سے تحصیل بنائی جا رہی ہے، جوقبول نہیں، صادق عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر علی حسن منجھو،سردارزادہ میر فراز خان عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و سابق مشیر میر غازی خان پندرانی نے کہا ہے کہ تحصیل تمبو کی تاریخ دو سو سال پرانی ہے اب اس کی ثقافت رسم و رواج اور تاریخ کو مٹانے کے لیئے کوششیں کی جا رہی ہیں ہم کسی صورت تمبو کی تاریخ کو مٹانے نہیں دیں گے ایک نا اہل شخص کے نام سے تحصیل بنائی جا رہی ہے جو ہمیں ہر گز قبول نہیں انہوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اربوں روپوں کی جائیدادیں خریدی گئیں ہیں میر پور برڑو سندھ سے ہجرت کر کے آنے والے آج ہمارے تاریخ کو مٹارہے ہیں بلوچستان میں ڈیموں کی تعمیر کینالز کی بحالی کے لیئے 62ارب وپے جو رکھے گئے ہیں ان میں ابھی سے ایکس ای اینز کے زیعے دس فیصد کمیشن طے کی گئی ہے لہذا ایریگیشن کے وزیر کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں نیب بھی صرف اپوزیشن سے تعلق رکھنے والوں کو ٹارگٹ بنا رہی ہے مگر جوحکومت کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں نیب ان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے ہم نے نصیر آباد بچاؤ تحریک کے نام سے ایک گروپ بنایا ہے جو اقتداری ٹولے کی ظلم و ذیادتی کرپشن لوٹ مار کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کر تے ہوئے بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے جس میں قومی شاہراہ پر دھرنے مظاہرے ہوں گے عوام سے جو ذیادتیاں ہو رہی ہیں ہم ہر گز خاموش نہیں بیٹھے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ہماری اس تحریک میں ڈسٹرکٹ کونسل نصیر آباد کے سابق چیئر مین سردار چنگیز خان ساسولی،سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما و قبائلی عمائدین شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نصیر آباد میں اقتدار میں رہنے والوں نے پانی کا مصنوعی قلت پید اکر کے لوگوں کو معاشی طور پر قتل کر دیا ہے پانی کی قلت پید اکرنے کا مقصد ان کی زمینوں کو اونے پونے داموں خرید کر اپنے اثاثہ جات کو بنانا ہے نصیر آباد کی عوام آج بے روز گار اور معاشی طو ر پر مفلوج ہو چکے ہیں انہون نے کہا کہ نئی تحصیل بنانے کے بجائے تحصیل تمبو کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں نئی تحصیل بننے نہیں دیں گے اب وقت ا ٓ گیا ہے کہ اپوزیشن مل کر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھر پورمقابلہ کریں گے کوئی غلط فہمی کا شکار نہ رہے کہ ہم خاموش بیٹھ کر تماشائی بنیں گے اگر اقتدار میں رہنے والوں نے اپنا روش نہ بدلا تو گوادر کی طرح یہاں پر بھی عوامی سیلاب امڈ آئے گا ہم کسی بھی صورت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ اقتداری ٹولہ کے وجود کو ختم کر کے ہی رکھ دیں گے اب ان کی سیاست دم توڑ چکی ہے آنے والے وقت ثابت کر کے دکھائے گا کہ عوام کی حمایت اور طاقت ہمارے ساتھ ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ علاقے اور عوام کے مفادات کے لیئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور اب بھی علاقے کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ذیادتیوں کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے کسی بھی صورت میں نئی تحصیل غفور آباد کو بننے نہیں دیا جائے گا جس کے لیئے عدالت سے بھی رجوع کریں گے اور نصیر آباد بچاؤ تحریک وفد کی صورت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام بالا سے ملاقات کر کے انہیں عوامی اور علاقائی مسائل سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں