پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو رلا دیا، اب دوبارہ مسلط ہونا چاہتے ہیں،شازیہ مری

کراچی:پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو رلا دیا، اب یہ دوبارہ مسلط ہونا چاہتے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ پر تکنیکی اور آئینی اعتراضات اٹھائے، یورپی یونین کے کسی ملک میں ای وی ایم استعمال نہیں ہو رہا، وزیراعظم کو مشین کے ذریعے سلیکٹ ہونے کا شوق ہے مگر مسائل حل کرنے کی فکر نہیں، حکمرانوں نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا، اپوزیشن کو گالیاں دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں