معاشرے میں پھیلتی برائیاں وجرائم ریاست کی نالائقی کا ثبوت ہے،بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اصلاحی کمیٹی کے ایک وفد نے کوئٹہ میں ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی وضلعی رہنماؤں سے ملاقات کی اس موقع پر بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبرو ضلعی آرگنائزر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ معاشرے میں پھیلتی ہوئی برائیاں جرائم اور منشیات کا کھلے عام خرید وفروخت،ریاست کی بے حسی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ویڈیو سکینڈل میں ملوث افراد کو فوراً سامنے لایا جائے انہوں نے کہا کہ ریاست اور انتظامیہ کو جرائم کے اڈوں کا اچھی طرح علم ہے مگر وہ ان کا قلع قمع کرنے کی بجائے ان کی سرپرستی کرتے ہیں جب تک ان مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا نہیں دی جاتی معاشرے میں سدھار لانا ممکن نہیں ہے غلام نبی مری نے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آج ریاست کی بے حسی اور نالائقی کی وجہ سے کسی کی جان ومال اور عزت وآبرو محفوظ نہیں جب تک ہم تقسیم درتقسیم رہیں گے ہماری آواز موثر ثابت نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ ویڈیو سکینڈل ایک قابل مذمت اور قابل نفرت فعل ہے اس غیر اخلاقی اور غیر انسانی واقعے نے سب کو جنجوڑ کر رکھ دیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں بے حسی اور لاپرواہی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ریاست جان بوجھ کر جرائم پیشہ گروہوں کی سرپرستی کرتی ہے وگرنہ ایسے جرائم کبھی بھی رونما نہ ہوں ایک طرف مہنگائی، بے روزگاری،پانی، بجلی اور بنیادی ضروریات زندگی کا شدید بحران ہے اور دوسری طرف شہریوں کی عزت اور ننگ وناموس بھی محفوظ نہیں،بی این پی ایسے تمام برائیوں کے برسرپیکار ہے ہم نے ہر فورم پر اور ہر جگہ حق کی بات کی ہے اور بلاتفریق،رنگ ونسل وزبان سب کیلئے آواز اٹھائی ہے اور آواز اٹھاتے رہیں گے اصلاحی کمیٹی کے وفد میں پروفیسر عابدہ حیدری،فاطمہ ابراہیم، احمد کوہزاد، حاجی رمضان علی ہزارہ، حاجی اعجاز ہزارہ، مبارک علی ہزارہ، محمد نبی اور حاجی قادر علی شامل تھے جبکہ اس ملاقات میں بی این پی کے ضلعی آرگنائزر نگ کمیٹی کے ممبر جمال لانگو، ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، طاہر شاہوانی، اسماعیل کرد، نسیم جاوید، ستار شکاری،میر نصیب اللہ قمبرانی، ادریس پرکانی، حمید بلوچ، میر زعفران مینگل، علی اکبر،کیپٹن محمد علی آزاد، نعمت ہزارہ، رضاجان شاہیزئی،قاسم پرکانی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں