سبی، انتظامیہ کی کارروائی، 192کلو گرام منشیات برآمد، ایک شخص گرفتار

سبی:صدر پولیس کی کامیاب کارروائی، قومی شاہراہ پر 192کلوگرام منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی بلوچستان راے محمد طاہر کے وژن منشیات سے پاک بلوچستان کو شرمندہ تعبیر بنانے کے سلسلے میں ڈی آئی جی سبی رینج مسرور عالم،ایس ایس پی سبی دوستین دشتی کی خصوصی ہدایات پر صدر پولیس کیانویسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹرمحمد قاسم گشکوری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ پر ناڑی پل کے مقام پر دوران چیکنگ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ملزم جلال خان گبول کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ منشیات اورٹرک کوتحویل میں لے لیا ملزم جلال خان کے خلاف اینٹی نارکوٹیکس ایکٹ 9 سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزم جلال خان اعلی کوالٹی کی چرس جس کی مالیت انٹر نیشنل مارکیٹ کے مطابق کروڑوں روپے کی ہے منشیات کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون سندھ لے جانے کی کوشش کررہاتھا جسے دوران چیکنگ ناکام بنا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں