اشرف غنی کے فرارکے بعدطالبان کوکابل آنے کی دعوت دی، حامد کرزئی

کابل: افغانستان کے سابق صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ سابق افغان صدراشرف غنی کے ملک سے فرارکے بعد طالبان کوکابل آنے کی دعوت دی ہے۔افغانستان کے بہترمستقبل کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری افغانستان سے روابط قائم کرے۔امریکی خبرایجنسی کوانٹرویو میں سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان کوکابل بلانے کا مقصد شہرمیں لوٹ مار اورافراتفری کوروکنا تھا۔کرزئی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے ملک سے فرارکے بعد سابق وزیردفاع بسم اللہ خان سے رابطہ کیا توانہوں نے افغان صدرسمیت اعلی حکام کے ملک سے جانے کی اطلاع دی اورانہیں بھی افغانستان چھوڑنے کو کہا۔ کابل پولیس چیف بھی ملک چھوڑ کرجانے والوں میں شامل تھے۔سابق افغان صدرکے مطابق اگر اشرف غنی کابل میں رہتے توطالبان کے ساتھ پرامن اقتدار کی منتقلی کا معاہدہ ہوجاتا۔افغانستان کے بہترمستقبل کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری افغانستان سے روابط قائم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں