چار بھتیجیوں کو قتل کرنے پر قاتل چچا کو چار بار سزائے موت کا حکم

سرگودھا:جائیداد کی خاطر چار بھتیجیوں کو قتل کرنے پر عدالت نے قاتل چچا کو چار بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ناڑا میں محمد امیر نے جائیداد کی خاطر گزشتہ سال 16 جون کو اپنی چار بھتیجیوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر تھانہ صدر خوشاب میں درج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب سید شہزاد مظفر ھمدانی نے قاتل چچا محمد امیر کوچارمرتبہ سزائیموت اور مقتولین کے ورثاء کو دلا پانے کے لئے فی مقتولہ3/3لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم سنادیاجبکہ مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد توقیر اور محمدعمران کوشک کافائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں