آئی جی پولیس بلوچستان نے ڈی ایس پی پنچگور مر ید بگٹی کو سر وس سے برخاست کر دیا

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلا ل شجاعت نے ڈی ایس پی پنچگور مر ید بگٹی کو سر وس سے برخاست کر دیا۔ ڈی ایس پی مریدحسین بگٹی پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ایک ماتحت سے رقم وصول کی تاکہ اس کو انکوائر ی میں بے گنا ہ لکھے۔ماتحت نے پیسے ادا کر دیے۔ آئی جی کو شکایات ہونے پر انکوائری کرائی گئی۔انکوائری کے نتیجے میں مذکورہ ڈی ایس پی گنہگار پایا گیا۔ مذکورہ ڈی ایس پی نے اپنے ماتحت سے رشوت وصول کی۔ آج آئی جی پولیس بلوچستان نے مذکورہ ڈی ایس پی کو بلا کرسنا۔ اس کے جواب کو غیر تسلی بخش پایا۔ اس پر الزامات ثابت ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے مذکورہ ڈی ایس پی کو سروس سے ڈسمس کر دیا اور کہا کہ ایسی کالی بھیڑوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں