موجودہ سال میں کوئٹہ میں کارروائی کے دوران 1350 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑیں گئیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے کہا کہ موجودہ سال میں کوئٹہ میں نان کسٹم پیڈ، غیرقانونی نمبرپلیٹ، کالی شیشوں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 16000 کالے شیشے، 13889 فینسی نمبر پلیٹ اتار دئیے اور 1350 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑیں گئیں ہیں ان کاروائیوں کے دوران مختلف نوعیت کے چالان کی مد میں 4 کروڑ 34 لاکھ روپیہ جرمانہ بھی کیا گیا ہے یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کارکردگی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی، ایس ایس پی ٹریفک شیر علی، ایس پی سکیورٹی نعیم اچکزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خلیل مراد، ڈائریکٹر ایکسائز ظفر اللہ کے علاوہ دیگر آفیسران و نمائندے موجود تھے بریفنگ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، کالی شیشوں والی گاڑیاں اور فینسی نمبر پلیٹ والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس کاروائی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کو بروقت محکمہ ایکسائز سے رجسٹرڈ کروائیں وگرنہ ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے سے ہم تمام لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس جلدازجلد ہٹائیں بصورت دیگر پکڑے جانے کی صورت میں بھاری جرمانہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر میں شورومز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو غیر قانونی گاڑیوں کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری تمام شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے شہر میں ٹریفک جام اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں