لاہور میں پانچ بچوں کیساتھ مبینہ بدفعلی

لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں پانچ بچوں کیساتھ مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔بچوں کے والدین نے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان احسن اور زبیر نے باری باری بچوں کیساتھ زیادتی کی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور بچوں کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی رپورٹ آنے پر ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں