حکومت پاکستان نے موسم سرما کیلئے افغانستان کے عوا م کو امدادی پیکج فراہم کر دی

چمن:حکومت پاکستان کی جانب سے موسم سرما کیلئے افغانستان کے عوام کو امدادی پیکیج افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا دوسرا کھیپ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے افغان حکام کے حوالے کیا امدادی اشیا میں کھانے پینے کے اشیا اور گرم کمبل ودیگر سامان شامل ہے امدادی سامان پاک افغان بارڈر کے راستے بھجوایا گیا امدادی سامان دو کنٹینرز میں دو ہزار پیکٹ کے اجناس اور ایک ٹرک میں چھ ہزار افراد کیلئے کمبل شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کڑی ہیں حکومت پاکستان کی جانب سے یہ دوسرا کھیپ ہے جوکہ دو کینٹینرز پر مشتمل ہے جو افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے اس امدادی سامان میں آٹا گھئی چینی ودیگر اجناس بھی شامل ہے جو کہ دو ہزار خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے حکومت پاکستان اس سے پہلے 13 ٹرک پر مشتمل امداد سامان اپنے افغان بھائیوں کو بجوا چکا ہے اس کے علاوہ اس سامان میں 6 ہزار افراد کیلئے گرم لباس اور گرم کمبل بھی موجود ہے افغانستان میں اس وقت خوراک کی قلت کے ساتھ ساتھ سخت سردی ہے جس کیلئے حکومت پاکستان نے ایک فورم کے طوست سے یہ سامان افغان حکام کے حوالے کیا اور آگئے بھی اپنے بھائیوں کی مدد کرتے رہے گے۔
ز

اپنا تبصرہ بھیجیں