وزیراعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسد عمر اور شوکت ترین کی ملاقات

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر اور معاون خصوصی وزیراعظم برائے فنانس شوکت ترین کی ملاقات بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گوادر کی ترقی اور عوام کے حقوق و روزگار کے تحفظ سے متعلق امور کا جائز لیا گیا،چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزراء نے گوادر دھرنے کے پر امن ماحول اور احسن طریقے سے اختتام پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے موقف کو خراج تحسین پیش کیا،ملاقات میں اتفاق کر تے ہوئے کہا گیا کہ گوادر حق دو تحریک کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،اس موقع پر ساؤتھ اور نارتھ بلوچستان ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد اوربلوچستان کو سوئی مائننگ لیز کے 36 ارب کی ادائیگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال اورمتعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں اور اداروں کو معاہدے کی شقوں پر فوری عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ بلوچستان حکومت اپنے محدود وسائل سے صوبے کو ترقی نہیں دے سکتی وفاقی حکومت ساؤتھ بلوچستان کی طرح نارتھ بلوچستان پیکج کا بھی اعلان کرے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سوئی مائنگ لیز کے 36 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی سے صوبے کی مالی صورتحال بہتر ہوگی۔اس مو قع پر وفاقی وزراء نے یقین دہانی کر واتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی مجموعی ترقی کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں