زوم پر چیک اپ کے بہانے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

روم: اٹلی میں گائناکولوجسٹ کا روپ دھار کر خواتین کو ا?ن لائن چیک اپ پر ا?مادہ کرنے اور پھر اْن کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے جنسی شکاری کو گرفتار کرلیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں پولیس نے ایک 40 سالہ جنسی درندے کو گرفتار کیا ہے جو زوم پر خواتین کو چیک اپ کے بہانے بلا کر اْن کی نازیبا ویڈیوز بنایا کرتا تھا۔جعلی ڈاکٹر نے کسی طرح اْن خواتین کا ڈیٹا حاصل کیا جنھوں نے حال ہی میں مختلف اسپتالوں میں ویجائنل چیک اپ کرایا ہو۔ مذکورہ شخص ایسی خواتین کو فون کرکے ڈراتا کہ ا?پ کو ایک نئے قسم کے ویجائنل انفیکشن ہونے کا خدشہ ہے۔نام نہاد گائناکولوجسٹ اپنی باتوں سے خواتین کو ا?ن لائن چیک اپ پر ا?مادہ کرلیتا۔ یہ چیک اپ زیادہ تر زوم پر کیے جاتے اور اس دوران خواتین کو اعضائے مخصوصہ کا معائنہ کرانے کا کہتا اور بغیر بتائے ویڈیوز بنالیتا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے کئی اسمارٹ فونز اور درجنوں میموری کارڈز برا?مد کیے ہیں جن میں خواتین کی سیکڑوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں۔ایک متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ میری تاریخ اور جائے پیدائش جانتا تھا اور یہ بھی کہ میں نے حال ہی میں گائنی چیک اپ کرایا ہے۔ اتنی خفیہ معلومات رکھنے پر ہم نے بھروسہ کیا جو اب جعلی ڈاکٹر ثابت ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں