جو بات درست ہے اسے کہنے میں کوئی دریغ نہیں ، مفاد میں ہوا تو ٹرمپ پر تنقید کر سکتے ہیں ، برطانوی وزیراعظم

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیرِاعظم اینڈی برنہم نے منصب سنبھالنے کے بعد بی بی سی کو اپنے پہلے انٹرویو میں کہا ہے کہ برطانیہ کے مفاد میں ہوا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔جو بات درست ہے،اسے کہنے سے گریز نہیں کروں گا، صدر ٹرمپ کے ساتھ انکی پہلی بات چیت خوشگوار رہی،تاہم جو بات درست ہے اسے کہنے سے وہ گریز نہیں کریں گے، دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور برطانیہ کو بھی اسی طرح بدلنا ہوگا،میری طاقت عوام کے قریب رہنے میں ہے۔ایران پر امریکی حملے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے مفاد میں جو مو¿قف درست ہوگا، وہ اسے بیان کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں