ارسلان محسود جعلی پولیس مقابلہ کیس، ملزمان شناخت

کراچی:ارسلان محسود جعلی پولیس مقابلہ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اورعدالت میں چشم دید گواہوں نے ملزمان کو شناخت کر لیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں ارسلان محسود جعلی مقابلہ کیس کے سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ سمیت تینوں ملزمان کو پیش کیا گیا۔

مدعی کے وکیل اور پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کے مطابق ملزمان کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان بھی قلمبند کیا گیا، ملزمان کو عینی شاہدین نے شناخت کیااس موقع پر ارسلان محسود کے لواحقین کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی جو ملزمان کے خلاف شدید نعرے بازی کرتی رہی ،اس موقع پر سیکیورٹی کے شدید انتظمات کیئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں