شیرشاہ دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق

کراچی :کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ہونے والے دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر نے کہا ہے کہ شیرشاہ دھماکے میں جاں بحق افراد میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی شامل ہیں۔ راجہ اظہر نے کہا کہ عالمگیرخان کے والد کا شیرشاہ مارکیٹ میں شوروم تھا۔

واضح رہے شیر شاہ دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 13 زخمی بھی ہوئے ہیں جن کے چہرے اور سینے زیادہ زخمی ہیں۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے، گیس پائپ لائن نالے کے نیچے سے گزر رہی تھی اور دھماکا نالے میں گیس بھرنے سے ہوا تاہم حتمی طور پر کہنا قبل ازوقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں