سپریم کورٹ کے احکامات پر کوئٹہ میں کنٹونمنٹ ایریا میں سکولوں کیخلاف کارروائی‘30تعلیمی ادارے سیل

کوئٹہ : سپریم کورٹ کے احکامات پر کوئٹہ میں بھی کنٹونمنٹ ایریا کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم نجی سکولوں کیخلاف کارروائی شروع30 تعلیمی ادارے سیل کر دئیے کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ حیدر شجاع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم نجی تعلیمی اداروں کو بند کر نے کے سلسلے کا آغا ز کردیا گیا ہے انہو ں نے بتایا کہ نجی تعلیمی اداروں کو تین سال سے متعدد بار نوٹسز دینے کے باوجود ازخود ان اداروں کو ختم نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین روز میں کاروائی مکمل کر کے رپورٹ وزرات دفاع کو ارسال کردی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کنٹونمنٹ کے رہائشی علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گااور عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں