کراچی، سادہ لباس میں ملبوس ڈی آئی جی ٹریفک کو جواب دینے والے 5اہلکار معطل

کراچی میں شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے معطل کر دیا ہے۔
عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیاتھا۔
ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان پرائیویٹ کار میں شہر میں گھوم پھر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ائیرپورٹ کے اسٹار گیٹ سگنل پر ڈیوٹی کے دوران ایک جگہ جمع پولیس اہلکاروں کے پاس جا پہنچے، ڈی آئی جی ٹریفک سڑک کنارے کھڑے ہوکر ان کی گفتگو سننے لگے۔
اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف تھے ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے شہری بن کر کہا کہ "ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو”۔
اہل کاروں کی جانب سے طنزیہ جواب کی ڈی آئی جی ٹریفک کو قطعی طور پر توقع نہیں تھی، ایک اہلکار نے کہا کہ "جاؤ میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ” جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2 افسران سمیت5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں