بلوچستان کے سائل و وسائل کی حفاظت کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرینگے، سردار اخترمینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سائل وسائل کی حفاظت کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرینگے لاپتہ بلوچ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کیلئے پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھائی ہے موجودہ حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام سے کوئی سرورکار نہیں انہیں تو بلوچستان کی معدنی وسائل کی ضرورت ہے بی این پی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے ہم اپنے حقوق پر سودا بازی نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کنگوری ریسٹ ہاؤس میں عوام کے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر قبائل کے سرکردہ شخصیات، میر اللہ ڈنہ میراجی، محمدعالم میراجی، عاشق علی میراجی، محمدرحیم غلامانی، محمدہاشم مردوئی، حاجی علی ساسولی، اللہ بخش سیاہ پاد، خلیفہ غلام حسین، حاجی جان محمد گرگناڑی، حاجی محمد حسن رمندازئی، بہادرخان قلندارانی، محمدنور دینارزئی، امیربخش دینازئی، نصیر احمد دینارزئی، ابراہیم جمالی، میرعبدالسلام گرگناڑی، نوازحیات ہوتکاڑی کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں