بلوچستان کے عوام کو آج تک دیانت دار حکمران نہیں ملا،مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو آج تک دیانت دار حکمران نہیں ملا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے۔وسائل وساحل سے مالامال عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں۔گوادرکے عوام اورجماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد کے باعث گوادر مکران کے مسائل اجاگر اور حل ہوئے ہیں۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشاء اللہ بلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل لوٹ مار کے نظرہورہے ہیں روزگار فروخت،ہسپتال میں علاج ادویات ناپید،تعلیمی اداروں میں صرف تنخواہیں وصول کی جارہی ہے حکومتی اشیرباد سے گھوسٹ اسکول،گھوسٹ ملازمتیں بنائے جارہے ہیں جس پر قومی بجٹ کا خاطر خواہ رقم خرچ ہورہی ہے۔بددیانتی لوٹ مار ختم کیے بغیر ترقی وخوشحالی کا سفر ممکن نہیں اور جب تک دیانت دار قیادت اہل بلوچستان کو نہیں ملیگی مسائل حل ہیں ہوسکتے۔وفاق یہی چاہتی ہے کہ بلوچستان کے عوام ترقی نہ کریں صحت وتعلیم کے ادارے آباد نہ ہو اگر حکمران عوام سے مخلص ہوتے توآج بلوچستان بھی قومی ترقی کی دوڑمیں شامل ہوتا۔وفاق کی نیت ٹھیک ہوتی تو آج بلوچستان میں بھی میگاپراجیکٹس،موٹروے شروع ہوتا بدقسمتی اور حکمرانوں کی بدنیتی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام ترقی وخوشحالی روزگار اورمعیاری تعلیم وصحت کے اداروں سے محروم ہیں۔عوام بیدار ہوئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا گیاتو وفاق اورصوبائی حکومتیں بلوچستان کے عوام کیساتھ ظلم وجبراورناانصافی بند کریں گے بصورت دیگر یہی لوٹ ماربے حسی بددیانتی اورظلم وجبر کاسسٹم ہوگا حکمران کب تک اہل بلوچستان کو لولی پاپ،خالی خولی وعدوں اوربے عمل اعلانات سے ٹرخائیں گے۔حکمران نے اپنی نیت ٹھیک نہیں کی توان کی دنیا وآخرت سے کامیابی وسکون ختم ہوجائیگا بلوچستان کے عوام کوآئنی معاشی حقوق دینا ہوں گے خیرات ولولی پاپ سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ عوام میں نفرت احساس محرومی اورردعمل پیداہوگا۔ بلوچستان کے مظلوم عوام کو روزگارتعلیم وصحت اور ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات اور ترقی دی جائیں۔ حکمرانوں کو گوادرسے ژوب تک عوام کو حقوق دیناہوں گے بصورت دیگر حق دوتحریکیں شروع ہوگی جس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا جماعت اسلامی حق دو تحریکوں کی قیادت کریگی انشاء اللہ جماعت اسلامی کی قیادت میں حکمرانوں اور لٹیروں سے حقوق چھین لیں گے اور عوام کے مسائل حل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں