افغانستان کی صورتحال پر مسلم امہ کی بھیٹک پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ:وزیرا علی ٰبلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں او آئی سی کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کا اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اپنے ایک بیان میں وزیرا علیٰ نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر مسلم امہ کی بھیٹک پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں اور اجلاس کا انعقاد ایک خوشحال اور پر امن افغانستان کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں اسلامی ممالک کی قیادت کی بھرپور شرکت پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہیاجلاس کے انعقاد کے بہترین انتظامات پر وزارت خارجہ مبارکباد کی مستحق ہیوزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اجلاس کے زریعہ افغانستان کے بہتر مستقبل کے لئے لائحہ عمل کی تیاری کے ساتھ ساتھ اقوام عالم کو اسکی زمہ داریوں کے حوالے سے پیغام دیا جائے گا وزیرا علیٰنے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس کے مقاصد حاصل ہونگے اور خطہ کی صورتحال پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں