او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کا منعقد ہونا خطے میں امن کیلئے مثبت اقدام ہے،ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے اسلام آباد میں او آئی سی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوے اپنے بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس کا منعقد ہونا خطے میں امن اور افغانستان میں پیدا ہونے والی بحران کے خاتمے کے لیے مثبت اقدام ہے افغانستان اس وقت انسانی بحران کا شکار ہے اجلاس کا مقصد افغانستان کے حوالے سے دنیا تک یہ آواز پہنچانا ہے کہ افغانستان کو اس وقت عالمی امداد کی اشد ضرورت ہے صوبائی مشیر میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ افغانستان کے عوام ہماری مدد کی منتظر ہے افغانستان میں امن کا ہونا پوری دنیا خاص کر پاکستان اور بلوچستان میں امن کی ضمانت ہے پاکستان چالیس سال سے افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کر رہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پوری دنیا افغانستان میں امن برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں افغانستان کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا صوبائی مشیر داخلہ وقباہلی امور میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ اسلامی ممالک کی قیادت کا بھر پور شرکت کرنا پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے اجلاس کے انعقاد کے بہترین انتظامات پر وزارت خارجہ مبارک باد کا مستحق ہے
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں