وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھرا ؤہوا ہے، ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب

کوہاٹ:ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب نے وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھراؤ ہوا ہے، اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب نے کہا کہ شبلی فراز اپنے حلقے میں ووٹ ڈالنے کے بعد واپس پشاور جارہے تھے، پتھراؤ کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پتھرا ؤسے شبلی فراز کی گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی،انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت شبلی فراز کے ساتھ پولیس اسکواڈ تھا، شبلی فراز کو باحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں