بلوچستان نے سندھ سے پانی کے اربو روپے کے بقایا جات مانگ لئے

حب (نمائندہ انتخاب)صوبا ئی وزیر ایر یگیشن بلو چستان کا حب ڈیم، وندر ڈیم اور لسبیلہ کینا ل کا دورہ، حب ڈیم ریسٹ ہا ؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور افسران نے بریفنگ دی تفصیلا ت کے مطابق صوبا ئی وزیر ایر یگیشن بلو چستان حا جی محمد خان لہڑی نے اتو ار کے روز حب ڈیم کا دورہ کیا اس موقع پرحب ڈیم کے ریسٹ ہا ؤس میں اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سیکر یٹری ایر یگیشن عبد الفتح بھنگر،پر وجیکٹ ڈائر یکٹر حب ڈیم، ایکسین ایر یگیشن عبد الجبا ر زہری سمیت محکمہ ایر یگیشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس میں حب ڈیم سے سندھ بلو چستان میں پا نی کی تقسیم کا جا ئزہ لیا گیا اس موقع پر صوبا ئی وزیر ایر یگیشن حا جی محمد خان لہڑی کا کہنا تھا کہ سند ھ حکومت پر بلو چستان کے پانی کی رائلٹی کے مد میں اربو ں روپے کے واجبا ت ہیں اس کے حوالے سے جلد سند ھ حکو مت سے با ت کی جا ئے گی بعدازاں انہوں نے لسبیلہ کینا ل کا معائنہ کیا اس موقع پر سیکر یٹری ایر یگیشن عبد الفتح بھنگر کا کہناتھا کہ لسبیلہ کینال کی ری ماڈلنگ کی ضرورت ہے جس پر جلد کا م شر وع کیا جا ئے گا اور حب کا وقتافوقتا دورہ کیا جا ئے گا انہو ں نے ایکسین ایر یگیشن حب کی کا رکر دگی پر اطیمینان کا اظہارکیا اس موقع پر ایکسین ایر یگیشن حب عبدالجبار زہری نے لسبیلہ کینا ل کے حوالے سے صوبا ئی وزیر حا جی محمد خان لہڑی کو بر یفنگ دی، صوبا ئی وزیر ایر یگیشن بلو چستان نے وندر ڈیم پر وجیکٹ کا دورہ بھی کیا اس موقع پر سیکر یٹری ایر یگیشن عبد الفتح بھنگر، ایکسین ایر یگیشن عبد الجبا ر زہری سمیت دیگر افسر ان ان کے ہمر اہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں