اٹھائیس سال عوام نے ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا، جعفر خان مندوخیل

ژوب: اٹھائیس سال عوام نے ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہمارے دور حکومت میں ژوب کو درپیش مسائل حل کئے صوبائی حکومت میں ہماری طاقت چیف منسٹر جیسا تھے کسی مخالف سیاسی ورکرز اور آفیسران کو نشانے پر نہیں لایا بلکہ مخالف ہمارے اچھی کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شیخ حاجی جعفر خان مندوخیل، ضلعی صدر اجمل اعوان، تحصیل صدر منیر مندوخیل، باز خان مندوخیل، عبداللہ خان کاکڑ، صحبت خان، انورشاہ و دیگر نے جانان ہاؤس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اٹھائیس سال تک سیاست کو عبادت سمجھ کر علاقے کی خدمت کی ہے۔ جس کا اعتراف مخالفین خود کر چکے ہیں۔ موجودہ دور میں لوگ سیاست کو اپنا ذاتی مفادات سمجھ کر قوموں کے درمیان نفرتیں پھیلانے اور قبائلی تنازعات پیدا کرکے کر رہے ہیں۔ تعصب اور کرپشن کی بنیاد پر آئے روز مختلف محکموں میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ہیلتھ اور ایجوکیشن سمیت انفراسٹرکچر کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے مختلف محکموں میں ترقیاتی کاموں میں من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے جس سے ٹھیکدار برادری فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں عوام سوچ سمجھ کر بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں ملک میں بیروزگاری اور بیتحاشا مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہیموجودہ حکومت سے سیلکٹر سمیت پوری عوام مایوس ہوچکی ہے۔ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ہماری جیت یقینی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں