جنگلات کے تحفظ کیلئے گیس پریشر کو درست کیا جائے، نور محمد دمڑ

کراچی: صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کراچی میں ایم، ڈی سوئی سدرن گیس محمد عمران سے ان کے آفس میں ملاقات کی ملاقات میں زیارت، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایم ڈی سوئی گیس کو زیارت جہاں منفی 10سنٹی گریڈ چل رہا ہے جس کی وجہ سے زیارت کے عوام شدید مشکلات اور شدید سردی کے باعث گھروں میں معصور ہوکر رہ گئی گیس پریشر کی کمی اور گیس لوڈشیڈنگ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا سبب بن رہی ہے،صنوبر کے جنگلات کے تحفظ کے لئے زیارت اور سنجاوی کے دورافتادہ علاقوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی استدعا کی اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کو ملاقات کے دوران باتایا گیا کہ ضلع زیارت میں شدید سردی میں گیس پریشر کم ہونے سے لوگ ٹھٹھر کر رہ گئے اور تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ جاتی ہے اور سردی سے بچنے اور ضروریات کو پورا کرنے کیلئے صنوبر کے قیمتی جنگلات کو کاٹنے پر مجبور جس کے لئے ضروری ہے کہ صنوبرجنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضلع زیارت میں گیس پریشرکو درست کیا جائے کیونکہ صنوبر کی جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہے جس سے بچانے کیلئے زیارت کو سردیوں میں بلا تعطل کی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے،ایم، ڈی سوئی گیس نے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کو پوری یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ زیارت کے عوام بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پوری طورپر اقدامات کرکے زیارت میں گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایم ڈی سوئی گیس سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ملاقات کے دوران ایم ڈی سوئی گیس کو زیارت میں گیس پرشیر کو ٹیک کرنے اور زیارت کے جو علاقے گیس سے محروم ہے انہیں بھی گیس فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام کے تمام بنیادی مسائل اولین ترجیحی ہے کراچی میں ایم ڈی سوئی گیس سے ملاقات کے دوران زیارت میں گیس پریشر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زوردیا اور ایم ڈی سوئی گیس نے زیارت میں گیس پریشر کو ٹیک کرنے کی مکمل یقین دہانی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں