پی ڈی ایم کے سربراہ نے حاجی لشکری رئیسانی کی شخصیت کو متاثر کن قرار دے دیا

کوئٹہ:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علمااسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی شخصیت کو متاثر کن، سیاست کو اصولی اور مطالعے کو وسیع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی شخصیت سے متاثر ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاس کوئٹہ میں چیف آف سراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی جانب سے دیئے گئے عصرانے میں شرکت کے بعد نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جمعیت علمااسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد و دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ وہ نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی کی شخصیت سے متاثر ہیں،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا مطالعہ انتہائی وسیع ہے اورانہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے۔ دونوں رہنماں کے درمیان ہونیوالی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں