تفتان، بجلی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، کئی کنکشن کاٹ دیئے

تفتان:بجلی نادہندگان کے خلاف بریک ڈان متعدد سرکاری و نیم سرکاری کنکشن کاٹ دئیے گئے تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں واپڈا ہائیڈرو یونین تفتان کے اہلکاروں نے صوبائی قائدین کی ہدایت اور کیسکو نوشکی ایگزیکٹیو انجینئر قاضی نوید احمد کی سربراہی میں ایس ڈی او دالبندین امیر حمزہ لانگو، نوشکی ڈویژن کے وائس چیئرمین قاسم حسرت بجلی نادہندگان کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ شروع کر دیا اور ماہ دسمبر ریکوری مہم کے سلسلے میں سب آفس تفتان کے لائن سپریڈنٹ حاجی بشیر احمد بادینی،محمد ابراہیم سمالانی،محبوب مینگل، شاہ عزیز شاہ،سیف اللہ شاہوانی اور نور احمد چنال نے کلی میں بجلی نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے درجنوں کنکشنز منقطع کئے اور بجلی نادہندگان کے خلاف اپنی بلاامتیاز کاروائی جاری رہے گی اس کاروائی کا سلسلہ ماہ دسمبر کے آخر تک جاری رہے گا اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین خادم لیبر حاجی عبدالحی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین اپنی بقایاجات جمع کریں نادہندگان جب اپنی بلز جمع نہیں کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی ہوگی کسی کو بھی بجلی چوری کی اجازت نہیں ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوروں کو کنڈا لگانے سے دور رکھیں اور ایسے لوگوں کی نشانی دہی فوری طور پر کریں تاکہ ہم ان کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے عوام سے اپنی بلز باقاعدگی سے جمع کرنے کی اپیل بھی کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں