انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام رہی ہے،نواب ثناء اللہ زہری

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تحصیل زہری میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زہری میں بے گناہ شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام رہی ہے نہتے لوگ دن دیہاڑے قتل کرکے ملزمان کا باآسانی فرار ہونا علاقے میں خوف و ہراس کا باعث بن رہاہے محسوس یوں ہورہاہے کہ انتظامیہ ملزمان و قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہوچکی ہے یا وہ ان واقعات میں براہ راست خود ملوث ہے لوگ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہین لیکن قاتل دندناتے پھررہے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہونے اپنے ایک جاری کردہ بیان مین کیا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ زہری بدامنی نوجوان عمران موسیانی اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات مولوی حکیم عبدالسلام کو انکے گھر میں زخمی کرنا ایسے واقعات رونماء ہوئے ہیں جس میں کئی شہری شہید کئے گئے ہیں۔ تحصیل زہری میں نوجوانوں کا ٹارگٹ کلنگ افسوسناک اور قابل مذمت ہے انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے مختلف حیلے بہانے تراش رہے ہیں انتظامیہ یا تو ان واقعات میں خود ملوث ہے یا ملزمان کے خلاف کارروائی میں وہ خوف محسوس کررہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلایا جائے انتظامیہ فوری ایکشن لے ملزمان کے خلاف انہونے کہاکہ ہالیہ دنوں میں شھید ہونے والے افراد کی شھادت پر انکے فیملی سے تعزیت کرتاہون اور انکے اس غم میں انکے فیملی کے برابر شریک ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں