عوام کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہےسکندر عمرانی

نصیرآباد: صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں، موجودہ حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پانچ سال پورے کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غلام رسول سولنگی، رانا خان مغیری، معشوق علی بوہڑ،مولاحسن جتک،حسین بخش سولنگی، سید عرفان شاہ،وڈیرہ امام بخش بگٹی، میاں خان بگٹی سمیت دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے منشور میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔اس وژن کی تکمیل میں تمام اراکین دن رات مصروف عمل ہیں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھارہی ہے بلوچستان میں خوشحالی کا نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ بہت جلد اس کے ثمرات سامنے آئیں گے۔صوبے بھر میں میرٹ کی بنیاد پر بے روزگار نوجوانوں کو روز کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں نئی بھرتیوں سے صوبے میں کافی حد تک بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے مزید کہا کہ صوبے بھرمیں تعلیم صحت،آبنوشی سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں سابقہ ادوارمیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کسی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا اگر اس وقت عوامی مسائل حل کئے جاتے تو آج عوام یوں مسائلستان میں گھری ہوئی نہیں ہوتی ان کے چھوڑے گئے ادھورے منصوبوں پر آج ہم پورا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے دوراقتدارمیں مزید اقدامات کرنے جارہی ہے جس سے عوام کے وسیع ترمفادات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں