اکابرین کے نقش قدم پر چل کر ہر برائی کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علما ء اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے خیبر پختونخوا اور بلوچستا ن کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علما اسلا م کو ہر انتخابا ت میں سپورٹ کیا ہے مگربدقسمتی سے دھاندلی کرنے والے ہماری کامیابی کو ناکامی میں بدلنے کی کوشش کررہے ہیں، جس طرح خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کو سپورٹ کیا اسی طرح بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی اور عام انتخابا ت میں بھی جمعیت علما اسلام کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء اور کارکن بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اپنی نظریات اور اصولوں پر قائم جماعت ہے اور ہمیشہ اپنے آکابرین کے نقش قدم پر چل کر ہر اس قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جنہوں نے ہمارے اصولی سیاست کو خراب کرنے کی کوشش کی کچھ عناصر نے جمعیت علما اسلام اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو پچھلے انتخابات اور پارلیمنٹ سے دور کرنے کیلئے ایک ایسی جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کو مسلط کیا کہ ان کی وجہ سے آج ملک بحرانوں اور تباہی کا شکار ہواہے عوام جب جعلی حکمرانوں اور ان کے سپورٹ کرنے والوں سے بدلہ لیتا ہے توپھر وہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے لیتا ہے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ان جعلی حکمرانوں کا خاتمہ کردیا جو خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے اب خیبر پختونخوا کے عوام نے ان سے ایسا بدلہ لے لیا کہ اب ان جعلی حکمرانوں کا وجود ختم ہو جائے گا کیونکہ جعلی حکمرانوں نے اپنی نالائقی کو چھپانے کیلئے ہرممکن کوشش کی مگر بلدیاتی انتخابات میں پختونخوا کے عوام نے ان کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بلوچستان کے عوام بھی جماعت سے بہت محبت کرتی ہے اور ہر انتخابات میں جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کو سپورٹ کیاگیا ہے بلوچستان میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں جمعیت علما اسلام بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور جمعیت کے کارکن اپنے آکابرین کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور آئندہ ہونے والے انتخابات کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں اور حکومت کے خلاف ہونے والے لانگ مارچ کیلئے بھی اپنی تیاریاں تیز کریں 23مارچ کو سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف لانگ مار چ ہوگا جس میں ہمارے جماعت کے کارکن پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہو تی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں