بیلہ ،درختوں کی بے دریخ کٹائی عروج پر جنگلات ختم ہونے کا خدشہ

بیلہ:ٹمبر مافیا نے آرے تیز کر دیے درختوں اور جنگلات کی بے دریخ کٹائی کا نہ رکنے والا سلسلہ عروج پر ڈسٹرک فاریسٹ آفیسر اور رینج فاریسٹ آفیسر اوتھل کی آنکھیں بند مذکورہ ذمہ دار آفیسران کی ٹمبر مافیا کے ساتھ مبینہ ملی بھگت نایاب اور قیمتی درختوں کی کٹائی کا باعث ہے روزانہ درجنوں لکڑیوں سے بھرے ٹرک اور دیگر گاڑیوں کے زریعے لسبیلہ سے لکڑیوں کی ترسیل جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک فاریسٹ آفیسر لسبیلہ اور رینج فاریسٹ آفیسر اوتھل کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع بھر میں درختوں کی بے جا کٹائی اور لکڑیوں کی لسبیلہ سے بڑے پیمانے پر کوئٹہ سمیت دیگر سرد علاقوں کو دیدی دلیری سے ترسیل عروج پر ہے محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او اور ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل کے آر ایف او نے ٹمبر مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کے باعث قیمتی درختوں کو بے دردی سے کاٹ کر نہ صرف قیمتی درختوں کی نسل کشی کی جارہی ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے اسباب بھی پیدا کیے جارہے ہیں زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرک فاریسٹ آفیسر لسبیلہ اور رینج فاریسٹ آفیسر اوتھل لسبیلہ میں درختوں اور جنگلات کی کٹائی و تباہی کے ذمہ دار ہیں اور ٹمبر مافیا سے ان کی مبینہ ملی بھگت معنی خیز ہیں عوامی حلقوں نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی تباہی کے ذمہ دار ڈی ایف او اور آر ایف او اوتھل کا نوٹس لیکر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور لسبیلہ کے جنگلات کو تحفظ دے کر مزید تباہی سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں