بلوچستان، رواں مالی سال صرف 8.4ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جاسکے

کوئٹہ:بلوچستان میں رواں مالی سال کے دوران اب تک صرف 8.4ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جاسکے آن گوئنگ اخراجات 7.9ارب جبکہ نئی اسکیمات پر 0.4ارب خرچ ہوئے، حکومت بلوچستان کے رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی پر اخراجات سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے پی ایس ڈی پی میں کل 3788اسکیمات شامل ہیں جن میں سے 1526آن گوئنگ جبکہ 2262نئی اسکیمات شامل ہیں اس سال اب تک 2638اسکیمات اتھائز کی گئی ہیں جن 1366آن گوئنگ اور 1272نئی اسکیمات ہیں پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی اسکیمات کے لئے کل 171.552ارب کی ایلوکیشن ہے جس میں 97.183ارب روپے آن گوئنگ جبکہ 74.369ارب روپے نئی اسکیمات کے لئے مختص ہیں رپورٹ کے مطابق اب تک کل 79.921ارب روپے کی اتھائزیشن ہوئی ہے جس میں 52.023ارب روپے آن گوئنگ جبکہ 27.898ارب روپے نئی اسکیمات کے لئے اتھائز کئے گئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کل 49.133ارب روپے ریلیز کئے گئے جن میں سے 44.370ارب آن گوئنگ جبکہ 4.763ارب نئی اسکیمات کے لئے ریلیز ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق اب تک ترقیاتی اسکیمات کے لئے کل 8.406ارب روپے کے اخراجات ہوئے ہیں جن میں سے 7.988ارب آن گوئنگ جبکہ نئی اسکیمات کے لئے 0.418ارب روپے خرچ ہوسکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں